ایک ساتھ دو سیاروں کا یہ منظر اب 2080 میں دکھے گا، ویڈیو دیکھیں

660

ہمارے نظام شمسی میں متعدد سیارے ہیں اور اُن میں ایک سے زائد سیارے آسمان پر ہماری آنکھوں کے سامنے ہوتے ہیں لیکن ہم انہیں واضح نہیں دیکھ سکتے کیونکہ وہ ہمیں ستاروں کی مانند دکھائی دیتے ہیں اور بعض اوقات آسمانی آلودگی کی بنا پر ہماری نظروں سے اوجھل ہوتے ہیں۔

تاہم ایسی جگہ پر جہاں آسمانی آلودگی نہ ہو وہاں آپ دوربین سے یا کسی اچھے کیمرے والے اسمارٹ فون سے بھی ان سیاروں کو دیکھ سکتے ہیں۔

اس ویڈیوز میں Jupiter  اور Saturn سیارے کو ایک ساتھ واضح دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں سیاروں کا یہ ایک ساتھ نظر آنا بہت نایاب ہے۔ ماہرین کے مطابق دونوں سیاروں کو ایک ساتھ دیکھنا اب 2080 تک ممکن نہ ہوسکے گا۔