جامعہ کراچی: اسلامی جمعیت طلبہ کے 74واں یومِ تاسیس پر کنونشن کا انعقاد

1679

کراچی: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے 74واں یومِ تاسیس کے موقع  پر ملک بھر کے شہروں میں  کنونشن کا نعقاد کیا گیا ، جس میں بڑی تعداد میں نوجوان طالب علموں  نے شرکت کی۔

کراچی جمعیت نے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا 74واں یومِ تاسیس کا  کنونشن جامعہ کراچی کے (KUBS) کے گراؤنڈ میں منعقد کیا،  اس موقع پر مہمانِ خصوصی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حمزہ محمد صدیقی نے کہا کہ جمعیت نے ہر دور کے چیلنجز کا بہ خوبی مقابلہ کیا اور انھیں مات دی۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی میں جمعیت کو اسی طرح مستحکم دیکھ رہا ہوں جیسے یہ ماضی میں پوری آب و تاب کے ساتھ موجود ہوا کرتی تھی۔

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حافظ عمر احمد خان نے کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کی خوش نصیبی ہے کہ اس نے دعوت و عزیمت کے74 سال مکمل کیے اور اب74ویں سال میں قدم رکھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  جمعیت کی اس 74سالہ جدوجہد کے پیچھے ایک لازوال داستان موجود ہے، موجودہ دور میں سرد خانے میں پڑے سرخ نعروں کو دوبارہ سے تقویت بخشی جارہی ہے، ہم انھیں دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور اپنے نظریات کے پرچار کے ذریعے اسلامی نظریات کا مقابلہ کریں،ان شااللہ ماضی کی طرح اسلام پسند ہی کامیاب ٹھہریں گے۔

بعد ازاں تاسیسی کنونشن سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی  نے خطاب کرتے ہوئے کارکنانِ جمعیت کو74ویں یوم تاسیس کی مبارک باد پیش کیں۔