اسلام آباد: اربوں روپوں سے بننے والےایئر پورٹ کی چھت پھر ٹپکنے لگی

466

اسلام آباد: اربوں روپے کی مالیت سے بننے والی نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپکنے لگی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  نیواسلام آباد ایئر پورٹ کے ڈومیسٹک آرائیول لاؤنج سے گزرنے والی پانی کی لائن پھٹ جانے  کی صورت  میں پانی چھت سے ٹپک رہاہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔

سول ایوایشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ

سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر ڈریمز کی لائن پھٹ جانے  کی وجہ سے مسافروں کی پریشانی کا علم ہے،  لاؤنج میں جمع ہونے والے پانی کو وائپرز کے ذریعے صاف کیا جارہاہے۔

اگر پانی کو فوری طور پر بند نہ کیا گیا تو چھت مزید کمزور ہوسکتی ہے اور عمارت کی دیگر دیواریں بھی متاثرہونگی ۔