محمد بن سلمان نے امریکہ سے قانونی تحفظ دینے کا مطالبہ کردیا

809

عرب کے حساس ادارے کے ایک سابق افسر کو قتل کرنے کے کیس پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکہ سے عدالتی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے حساس ادارے کے ایک سابق افسر کو قتل کرنے کے اقدام کے تعلق سے ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو عدالتی تحفظ فراہم کئے جانے کی درخواست کا جائزہ لے رہی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کو سعودی حکومت کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئي ہے جس میں اپیل کی گئی ہے کہ محمد بن سلمان کو سعودی خفیہ ادارے کے سابق افسر کو قتل کرنے کے کیس میں عدالتی تحفظ فراہم کیا جائے۔

واشنگٹن پوسٹ نے اپنی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ درخواست میں مزید لکھا ہے کہ سعد الجبری نے محمد بن سلمان کے خلاف اپنے قتل کے اقدام کا جو کیس دائر کیا ہے اس میں بن سلمان کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے۔

سعد الجبری سعودی عرب کے انسداد دہشت گردی سے مربوط ادارے کے ایک افسر رہ چکے ہیں اور اس وقت کنیڈا میں مقیم ہیں۔ سعد الجبری نے واشنگثن کی ایک عدالت میں محمد بن سلمان کے خلاف باضابطہ طور پر اپنے قتل کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے محمد بن سلمان کے خلاف کیس دائر کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقچی کے قتل سمیت سعودی ولی عہد پر اپنے مخالفین کے قتل یا اقدام قتل کے متعدد الزامات ہیں۔