ایک امریکی کا اپنے صحن میں برف سے تیار کردہ منفرد شاہکار

245

میساچوسٹس کے ایک فنکار نے موسم سرما میں 2 ٹن برف سے 8 فٹ لمبا ایک دلکش ٹاور تعمیر کیا ہے۔

ڈیو روتھسٹین جو ایک ​​برف کے مجسمہ ساز ہیں، نے اپنے گھر کے صحن میں ونٹر اسنو لیمپ کے نام سے اپنے شاہکار کی نقاب کشائی کی۔

ٹاور کے مجسمے کو اندر سے کھوکلا رکھا گیا ہے جس میں اندر روشنی کیلئے لائٹیں لگائی گئی ہیں۔

روتھسٹین نے ڈبلیو ڈبلیو ایل پی ٹی وی کو بتایا کہ میں 20 سال سے موسم سرما میں برف سے بنے شاہکار تیار کررہا ہوں کی کھوج کر رہا ہوں لیکن میرا اصل جذبہ اپنے فن کو دوسرے لوگوں کو متعارف کرانا اور سردیوں میں لوگوں کو دلچسپ سرگرمی مہیا کرنا ہے۔