کورونا کے مزید 83 مریض انتقال کرگئے، تعداد 9557 ہوگئی

291

ملک بھر کورونا وائرس کے مزید 83 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 9557 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 83 مریض انتقال کرگئے جب کہ 2 ہزار سے زائد نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 814 ہوگئی۔

ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 37 ہزار 905 ہے۔ اب تک 4 لاکھ 15 ہزار 352 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 489 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 18 ہزار 918 ہے۔ صوبے میں 3 ہزار 379 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 84 ہزار 192 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 179جب کہ فحال کیسز کی تعداد 8 ہزار 335ہے۔ صوبے میں 3 ہزار 732 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 21 ہزار 112 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 55 ہزار 811 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 4 ہزار 508 ہے۔ صوبے میں 1 ہزار 563 اموات ہوچکیں۔ 49 ہزار 740 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 36 ہزار 483 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 4 ہزار 969 ہے۔ اسلام آباد میں 394 اموات ہوچکیں۔ 31 ہزار 120 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 ہزار 980 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 324 ہے۔ صوبے میں 179 اموات ہوچکیں۔ 17 ہزار 477 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8040 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 757 ہے۔ آزاد کشمیر میں 211 اموات ہوچکیں۔ 7072 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4832 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 94 ہے۔ گلگت بلتستان میں 99 اموات ہوچکیں۔ 4639 مریض صحت یاب ہوئے۔