اسلام آباد ہائی کورٹ: پی پی رہنما رخسانہ بنگش کی عبوری ضمانت میں توسیع

122

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم قنبرانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے پی پی رہنما رخسانہ بنگش کی عبوری ضمانت اور نیب کال آپ نوٹس سے متعلق کیس میں عبوری ضمانت
میں توسیع کردی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل جاوید اقبال ملک، رخسانہ بنگش اور نیب پراسیکوٹر عدالت میں پیش ہوئے ۔