لاڑکانہ ،پولیس کی کارروائی، 4 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

396

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری، روپوش و مطلوب 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔رتوڈیرو پولیس نے قتل و پولیس مقابلوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری ملزم الن عمرانی، روپوش ملزم سہنو لولائی اور مطلوب ملزم خالق جلبانی کو گرفتار جبکہ رحمت پور پولیس نے دوران چیکنگ مطلوب ملزم روشن عاربانی کو پستول اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفیش شروع کردی گئی ہے۔