استعفوں پر پی ڈی ایم میں دراڑ نظر آرہی ہے ،شاہ محمود قریشی

350

ملتان (اے پی پی) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے این اے 156کے دورے کے دوران تقریبات اور وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں واضح دراڑ نظر آرہی ہے انہیں استعفے سوشل میڈیا پر نہیں اسپیکرکو پیش کرنے چاہییں،پی ڈی ایم در حقیقت ملکی ترقی کی مخالف ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ فلسطین پر ہمارا تاریخی موقف ہے اور اس پرہم قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد عوام کو عمران خان کی شکل میں دیانتدار قیادت میسر آئی ہے ۔