اکبر کلب کی فتح سے اسلام آباد چیلنج کپ کا آغاز

515

اسلام آباد (جسارت نیوز ) اسلام آباد چیلچ کپ اسلام آباد میں شروع ہو گیا، ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے رکن سکندر خٹک نے کیا، اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر سید اشفاق حسین شاہ،آسٹریلین فٹ بال لیگ آف پاکستان کے سردار طارق محمود، یونین کونسل تریٹ مری کے سماجی کارکن راجہ آفتاب عباسی، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سید شرافت حسین بخاری، اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویراحمداور راوی کلب کے صدر سید تنویر احمد کے علاوہ شائقین تعداد بھی موجود تھی، ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں ٹورنامنٹ کا افتتاحی نمائشی میچ اکبر کلب اور ہما کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں ہماکلب اور اکبر کلب کامقابلہ ایک، ایک گول سے برابر تھا، اکبر کلب کے گول کیپر فضل نے خود اپنی طرف گول کرکے مقابلہ 2-1کردیا۔ دوسرے ہاف میں ہماکلب کے علی نے گول کرکے مقابلہ 3-1 کردیا جو میچ کے اختتام تک جاری رہا۔ریفری کے فرائض چمن خان نے انجام دیئے جبکہ شکیل اور وکی نے ان کی معاونت کی، ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پہلا مرحلہ لیگ سسٹم پر جبکہ دوسرا مرحلہ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا،