کیا آپ 1 دن میں 10 لاکھ ڈالرز کمانا چاہتے ہیں؟

1043

ایک شخص سوشل میڈیا ایپ اسنیپ چیٹ کے ذریعے ایک ہی دن میں دس لاکھ ڈالر کما سکتا ہے۔

اسنیپ چیٹ نے حال ہی میں ایپ میں “اسپاٹ لائٹ” کے نام سے ایک نیا سیکشن شامل کیا ہے۔ یہ چینی ایپ ٹک ٹوک کی طرح ہی ہے جس کے ذریعے صارفین مختصر ویڈیو بناسکتے ہیں۔

صارفین کو اس نئے فیچر کی طرف راغب کرنے کے لئے اسنیپ چیٹ کا کہنا ہے کہ وہ 2020 کے آخر تک ، وائرل ہونے والی کسی بھی ویڈیو کے بنانے والے کو ہر دن دس لاکھ ڈالر تک ادا کرے گا۔

اسنیپ چیٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آیا اس شخص کے پاس بڑی تعداد میں فولؤرز ہیں یا نیہں۔

کمپنی کے مطابق وہ صارفین جو ویڈیو پوسٹ کرتے ہیں ان کی عمر 16 سال یا اس سے زیادہ ہونی چاہئے اور انہیں منشیات یا کسی بھی غیر قانونی مادے سے متعلق کوئی بھی مواد پیش کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ویڈیو بناتے پوسٹ کرتے وقت صارف کو ایپ کے “اسپاٹ لائٹ” پر ٹیپ کرنا ہوگا جس سے یہ سیکشن مقبول ہوجاتا ہے۔