حکومت کا ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

301

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈرون کے استعمال کے لیے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کو ڈرون پالیسی مرتب کرنے کے لیے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو ڈرون ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں پرامن اور تحقیقی استعمال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کی زراعت، شہری منصوبہ بندی، سکیورٹی اور امن و عامہ کے لیے بہت افادیت ہے۔

وزیراعظم نے ڈرون ٹیکنالوجی سے متعلق قانون سازی اور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ کمیٹی ایک ماہ کے اندر ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کے قانون کا مسودہ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

دوسری جانب وزیر وفاقی فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم نے ملک کی پہلی ڈرون پالیسی مرتب کرنے کی منظوری دی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس پالیسی کے نتیجے میں پاکستان میں ڈرونز اور خصوصاً زرعی ڈرون کی انڈسٹری میں نئی جہتیں آئیں گی۔ جدید ڈرونز کی پرائیویٹ امپورٹ بھی ممکن ہوسکے گی۔