پاکستان میں 69 فیصد سوسائٹیز غیر قانونی قرار

367

پاکستان میں غیر قانونی سوسائٹیز کی تعداد قانونی سوسائٹیز سے زیادہ ہے،حکومت کی جانب سے جاری کردہ ریکارڈ کے مطابق پاکستان میں اس وقت 8767 سوسائیٹیز موجود ہیں جن میں 6000 غیر قانونی ہیں.ان سوسائیٹیز کے کاغذات متعلقہ ادارے سے تصدیق شدہ نہیں ہیں جبکہ ان غیر قانونی سوسائٹیز کے منصوبوں میں رشوت اوربدعنوانی کے 4 ہزار مقدمات درج ہوئے ہیں.ان مقدمات میں 300 ارب سے زائد کی بدعنوانی کا بھی انکشاف ہوا ہے جبکہ ملک میں 2767 سوسائٹیز قانونی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال میں  وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکسانی زلفی بخاری نے تمام غیر قانونی سوسائیٹیز کے خلاف کریک ڈاؤن کے آغاز کا اعلان کیا تھا،ٹوئیٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ  غیر قانونی سوسائیٹیز بیرون ملک مقیم لوگوں کو بیچی جارہی ہیں اس مہم کے نتیجے میں تمام جعل سازوں کو بے نقاب کیا جائے گا. تاہم حکومت کی جانب سے جعل سازوں کے خلاف کوئی کارروائی ہوتی نظر نہیں آرہی۔