لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد کی گورنر سندھ سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

68
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کررہے ہیں

کراچی (نمائندہ جسارت) لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی حال ہی میں کمانڈر کراچی 5 کور کی نئی ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات۔ ملاقات میں امن و امان، علاقائی سلامتی کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات ، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے کردار و اہمیت اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا
کہ پاک فوج ملکی دفاع و سلامتی کی حفاظت کی ضامن ہے اور پیشہ ورانہ مہارت کے لحاظ سے دنیا بھر کی افواج میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پوری قوم پاک فوج کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے کہا کہ پاک فوج ملک کے استحکام کیلیے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔