ڈپٹی کمشنر گیمز ،جمناسٹک کڈز اینڈ گرلز کلب کی شاندار کارکردگی

329

لاہور(جسارت نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور گیمز میں جمناسٹک کے ایونٹ میں جمناسٹک کڈز اینڈ گرلز کلب کی ہونہار بچیوں نے میڈلز جیت کر اپنے کلب کا نام روشن کر دیا۔ نبیحہ اور لائبہ نے شاندار پرفارمنس دکھا کر گولڈمیڈل جیتے ،عبیحہ نے سلور اور مریم نے براؤنز حاصل کیا۔ان بچیوں کی شاندار کارگردگی کے پیچھے انٹرنیشنل جمناسٹک کھلاڑی اور نامور کوچ وقاص علی خان کا ہاتھ ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور گیمز میں جمناسٹک کے ایونٹ میںگولڈ میڈل جیتنے والی نبیحہ اور لائبہ نے آئندہ سال پنجاب گیمز میں بھی کارگردگی دہرانے کا عزم کیا ہے۔انٹرنیشنل جمناسٹک کھلاڑی اور نام ور کوچ وقاص علی خان اپنے کلب کی بچیوں کی شاندار کارکردگی بڑے خوش ہیں اور آئندہ سال منعقد ہونے والے جمناسٹک ایونٹس میں بھی شاندار کار کردگی کے سلسلے کو جاری رکھنے کے حوالے سے بڑے پرُ عزم ہیں۔وقاص علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دیگر کھیلوں کی طرح جمناسٹک کا بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر حکومت ضلعی سطح پر جمناسٹک جمنازیم بنائے ، اسکول لیول پر جمناسٹک کی ٹریننگ کو لازمی قرار دے کر اس کھیل کی سر پرستی کرے تو پاکستانی جمناسٹک پلیئرز بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں اپنی خدادا صلاحیتوں کی بدولت میڈلز جیت کر عالمی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔