پب جی گیم، ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

147

فیصل آباد میں ایک نوجوان  Player Unknown’s Battle grounds (PUBG)  گیم میں شکست سے دلبرداشتہ ہوکرموت کا شکار ہوگیا

  تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا،جہاں اسے فوری طبی سہولیات فراہم کی گئیں. جس کے بعد بھی  وہ جانبر نہ ہوسکا.تاہم  موت کی وجہ اب تک سامنے نہ آسکی.خاندانی ذرائع کے مطابق نوجوان گذشتہ 6 ماہ سے پب جی گیم کھیل رہا تھا.اتوار کی شب فائنل میں شکست کے بعد وہ شدید ذہنی اضطراب کا شکار تھا جس کے بعد اس کی طبیعت بگرنے کی  صورت میں اسے ہسپتال لے  جایا گیا تھا.

واضح رہے کہ  پاکستان   میں  پب جی گیم کے سبب موت کا شکار ہونے کا یہ کوئی پہلا واقع نہیں ہے.اس سے قبل کوئٹہ میں ایک 22 سالہ نوجوان نے بھی گیم میں شکست کے بعد خودکشی کرلی تھی.یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں  میں اس گیم کے منفی اثرات کے بعد رواں سال PTA  نے اس پر پابندی عائد  کردی تھی.مگر سوشل میڈیا پر شدید عوامی دباؤ کے بعد انہیں یہ پابندی ختم کرنی پڑی .