عالمی ادارہ صحت کا نئے وائرس سے بچنے کیلیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

505

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یورپ کو نئے وائرس کے خطرات سے بچنے پر اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت کردی.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یورپی ممالک کو کورونا سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے.

عالمی اداراہ صحت نے یورپی ممالک کو نئے کورونا وائرس کے خطرات سے بچنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیا کورونا زیادہ تیزی کے ساتھ لوگوں میں منتقل ہو سکتا ہے.

دوسری جانب کینیڈین میڈیا کے مطابق کینیڈا نے بھی برطانیہ سے پروازوں کے داخلے پرغیرمعینہ مدت تک پابندی لگادی.

کینیڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہرکے پیش نظر پابندی لگائی گئی ہے اور پابندی کا اطلاق کارگو طیاروں پرنہیں ہوگا.

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 7 کروڑ 71 لاکھ 71  ہزار 23 افراد متاثر، 16 لاکھ 99 ہزار 643 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 5 کروڑ 40 لاکھ 88  ہزار 619 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔