ٹرمپ پلازہ ہوٹل کو منہدم کرنے کیلئے عجیب و غریب نیلامی کا اعلان

494

امریکی ریاست نیو جرزی کے اٹلانٹک شہر کے میئر اسمال مارٹی نے ایک عجیب و غریب نیلامی کا اعلان کیا ہے۔

امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اٹلانٹک شہر میں موجود کیسینو کلب ٹرمپ پلازا کی عمارت کو منہدم کرنے والے بٹن کو دبانے کیلئے شہریوں میں سے کسی ایک شخص کا نیلامی کے ذریعے انتخاب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اس عمارت کو دھماکے کے ساتھ ڈھایا جائے گا۔ اور یہ دھماکہ کرنے کیلئے جس بٹن کو دبایا جائے گا، اس کی نیلامی ہوگی۔ نیلامی میں جس شخص کے حصے یہ بٹن آئے گا وہ اسے دبائے گا جس سے  ٹرمپ پلازا کی عمارت منہدم ہوجائے گی۔

اٹلانٹک سٹی کے میئر مارٹی اسمال نے کہا ہے کہ اس وقت یہ جائیداد ارب پتی کارل آئیکن کی ہے جو اسے نئے سرے سے تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔

اسمال نے یہ بھی بتایا کہ عمارت کا انہدام دراصل 29 جنوری کو ہونا تھا لیکن موسمی خرابی اور حفاظتی وجوہات کی بناء پر اس کو فروری میں انجام دیا جائے گا۔