پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد ہوگئی، این سی او سی

251

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق کورونا مثبت کیسز میں کراچی پہلے نمبر پر آگیا ہے جہاں مثبت کیسز کی شرح 13.01 فیصد ہوگئی جبکہ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 9.49 فیصد اور میرپور میں 8.47 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق مثبت کورونا کیسز کی آزاد کشمیر میں شرح 8.25 فیصد، بلوچستان میں 4.78 فیصد ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 1.22 فیصد ہے اور اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 3.58 فیصد، خیبرپختونخوا میں 6.41 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح 3.40 فیصد، سندھ میں 7.91 فیصد ہے۔

وسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 62 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 392 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 968 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 792 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 31 ہزار 933، سندھ میں 2 لاکھ 4 ہزار 840، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 183، بلوچستان میں 17 ہزار 926، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 827، اسلام آباد میں 36 ہزار 257 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 63 لاکھ 36 ہزار 113 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 772 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 9 ہزار 85 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 403 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 62 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 392 ہوگئی ہے، پنجاب میں 3 ہزار 638، سندھ میں 3 ہزار 333، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 546، اسلام آباد میں 391، بلوچستان میں 179، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 206 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔