ٹیسٹ سیریز: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کا اعلان

513

نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے پاکستان نے 17 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے.

نیوزی لینڈ کے خلاف بابراعظم اور امام الحق انجری کے سبب پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہونگے تاہم بابراعظم کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے جبکہ محمد رضوان پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے33ویں کپتان ہیں.

کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے محمد رضوان، سرفراز احمد، شاداب خان، عابد علی، اظہرعلی، شان مسعود، فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس، عمران بٹ، حارث سہیل، نسیم شاہ ٹیسٹ اسکواڈ میں ٹٰیم کا حصہ ہونگے جبکہ عمران بٹ کو پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے.

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو ٹورنگا اور دوسرا ٹیسٹ میچ 3جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔

دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ کل نیپئرمیں کھیلا جائے گا جس کے لیے قومی ٹی 20 اسکواڈ ہملٹن سے بذریعہ بس نیپئر پہنچ گیا ہے.

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز میں 2- 0 کی برتری حاصل ہے.