انتقال کے باعث خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

169

اسلام آباد: سندھ اور بلوچستان میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کرجانے والے اراکین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری کردیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس سندھ اور بلوچستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے تین اراکین اسمبلی جام مدد علی، مرتضی بلوچ اور سید فضل آغا انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 20 پشین، پی ایس 88 ملیر اور پی ایس 43 پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

واضح رہے ان نشستوں پر ضمنی انتخابات 16 فروری 2021ء کو ہوں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار 23 سے 28 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے جبکہ 4 جنوری کو کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کی جائیگی اور  امیدواروں کی حتمی فہرست 15 جنوری کو جاری کی جائے گی۔

دوسری جانب عمرکوٹ کے صوبائی حلقے پی ایس 52 پر ضمنی انتخابات 18 جنوری 2021 کو ہونگے، الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جبکہ  پی ایس 52 کی یہ نشست سید علی مردان شاہ کے انتقال پر خالی ہوئی تھی جسکے بعد کورونا وائرس کے سبب الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا انعقاد ملتوی کر دیا گیا تھا۔

پیپلزپارٹی ایم پی اے اور سابقہ صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی صوبائی حلقہ پی ایس 52 پر ضمنی انتخابات 18 جنوری 2021 کو کیا جائے گا جسکا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کردیا گیا ہے جبکہ صوبائی حلقہ پی ایس 52 پر نامزد امیدوار مرحوم سید علی مردان شاہ کے فرزند سید امیر علی شاہ اور جی ڈی اے امیدوار سابقہ وزیراعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کے درمیان مقابلا ہوگا۔