ن لیگی سینیٹر کلثوم پروین کورونا سے چل بسی

387

مسلم لیگ ن کی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کے باعث انتقال کرگئیں.

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینیٹر کلثوم پروین گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس میں مبتلا تھیں اور 28 نومبر کو اچانک طبیعت بگڑنے پر اسلام آباد کے نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ پیر کی صبح انتقال کرگئیں.

سینیٹ سیکریٹریٹ نے مسلم لیگ ن کی سینیٹر کلثوم پروین کی کورونا کے باعث انتقال کرنے کی تصدیق بھی کردی ہے.

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے ٹیلیفون پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک مخلص اور محنتی سیاستدان سے محروم ہوگیا، غمزدہ خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کا شریک ہیں.