اب ایرانی فوجی بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے

368

ایرانی پارلیمنٹ نے ایکسپیڈینسی کونسل اور سپریم کونسل برائے قومی سلامتی کے ممبران کو جون 2021 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصی لینے کی اجازت دے دی۔

ایران کی تسنیم خبررساں ایجنسی کے مطابق قانون ساز اسمبلی میں صدارتی انتخابی قانون میں ترمیم کے حق میں اکثریت نے حمایت میں ووٹ دیا ہے۔

اجلاس میں ووٹنگ کرنے والے 242 میں سے 151 قانون سازوں نے اس ترمیم کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 35 ممبرز نے اس کیخلاف ووٹ دیا ہے۔

اس سے قبل نومبر میں ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کے فوجی مشیر بریگیڈیئر جنرل حسین دہغان نے جون میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا تھا جبکہ ایرانی پارلیمنٹ نے صدارتی انتخابی قانون میں ترمیم کی منظوری کے حوالے سے دوہری شہریت کے حامل یا کسی دوسرے ملک میں رہائشی اجازت نامہ رکھنے والے صدارتی امیدوار پر انتخابات میں حصہ لہنے پر پابندی عائد کی تھی۔