پارلیمنٹ کی اصل طاقت عوام کی خدمت اور آئین کی پاسداری ہے، عمران خان

439

اسلام آباد: عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی ہے جس میں ملکی پارلیمانی نظام پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ  وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ کی اصل طاقت عوام کی خدمت اور آئین کی پاسداری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی،  ملاقات میں پر عمران خان کاکہنا تھا کہ پارلیمان قانون سازی، جمہوریت کے تسلسل کیلئے نہایت اہم اورسب سے بڑا آئینی فورم ہے، تمام جماعتوں کو پارلیمان کے تقدس اور جمہوری اقدار کی پاسداری کو یقینی بنانا چاہیے۔

وزیر اعظم  کاکہناتھا کہ عوام پارلیمنٹ میں اپنے مسائل کی آواز اٹھانے کیلئے منتخب نمائندوں کی طرف دیکھتی ہے اور پارلیمنٹ کی اصل طاقت عوام کی خدمت اور آئین کی پاسداری ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں اورحکومتی ترجمانوں کا کچھ دیر بعد اجلاس طلب کر  لیا ہے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور سینیٹ انتخابات پر مشاورت اور بات چیت ہوگی جبکہ وزیر اعظم پارٹی رہنماؤں کو سینیٹ الیکشن طریقہ کار میں تبدیلی سے بھی آگاہ کریں گے۔