‘فضل الرحمان خود سلیکٹڈ ہیں، وہ عمران خان کو کیسے سلیکٹڈ کہتے ہیں’

663

سینئررہنماجےیوآئی (ف) و سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانامحمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان خودسلیکٹڈ ہیں،وہ عمران خان کو کیسےکہتےہیں کہ وہ سلیکٹڈ ہے۔

میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے مولانا شیرانی نے کہا کہ  میں نے بہت پہلےکہاتھا کہ عمران خان اپنے پانچ سال مکمل کریں گے، مولانافضل الرحمان خودسلیکٹڈ ہیں،وہ عمران خان کو کیسےکہتےہیں کہ وہ سلیکٹڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حافظ حسین احمد ہمارا پرانا،عقلمند اور سمجھدار ساتھی ہے،سب کےساتھ رابطےہیں، میں اپنے ساتھیوں سے مشورہ کرکے بلوچستان کےتمام اضلاع میں پارٹی کےدفاتر قائم کروں گا۔

کورونا وبا سے متعلق سوال کے جواب میں مولانامحمد خان شیرانی نے کہا کہ  کورونا کسی قسم کی کوئی بیماری نہیں ہے،یہ نیو ورلڈ آرڈر کی ریہرسل ہے۔

واضح رہے کہ جے یو آئی ف سے مولانا شیرانی کی ناراضگی اچانک سامنے آئی ہے اور جے یو آئی نے اعلیٰ سطح کا اجلاس 24 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے جس میں پارٹی قیادت پر الزامات سے متعلق تحقیقات بھی جائیں گی۔