ہڈیوں کی شفایابی کیلئے جراحی پٹیوں کا استعمال، ضروری ہدایات

495

جراحی پٹیاں یعنی پلسٹر ٹوٹ جانے والی ہڈیوں کو اپنی جگہ پر رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ تقریبا ایک آدھ مہینے میں نئی سخت ہڈی بن جاتی ہے جس کے بعد عام طور پر جراحی پٹیاں اتار سکتے ہیں۔

جراحی پٹیاں اترنے کے بعد بھی آپ فوراً جِم اور کھیلوں میں حصہ نہیں لے سکتے کیونکہ آپ کے پٹھے کمزور ہوتے ہیں اور آپ کی ہڈی کو مضبوط ہونے کے لئے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔

جلد شفا یابی میں مدد کے لیے آپ کو جسمانی معالج (تھیراپسٹ) کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اکثر اوقات صرف بدن کو لچک دینے کی ورزش اور دیگر باقاعدہ سرگرمیاں جلد شفایابی کے لیے کافی ہوتی ہیں۔

اس کے علاوہ آپ ہڈیوں کو مزید مظبوط کرنے کیلئے مندرجہ ذیل نکات پر عمل کرسکتے ہیں:

1) صحت مند غذا کھائیں جس میں کافی مقدار میں کیلشیم اور وٹامن ڈی شامل ہو۔

2) جراحی پٹیوں کا اچھی طرح سے خیال رکھیں۔

3) آرام کریں اور / یا کوئی مشق کریں جو آپ کے ڈاکٹر نے تجویز کی ہو۔

4) ہڈیوں کا ٹوٹنا بچوں اور نوعمروں میں عام ہوتا ہے مگر زیادہ تر یہ ٹھیک ہوجاتی ہیں اور کچھ ہی مہینوں میں بچے دوبارہ کھیل کود کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔