آرٹس کونسل انتخابات: احمد شاہ اعجاز پینل نے دوبارہ میدان مارلیا

752

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کے سالانہ انتخابات، احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل نے بھاری اکثریت کے ساتھ میدان مار لیا۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات 2021۔2022 میں احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل،  ،ڈیموکریٹ آرٹس فورم اور آرٹس فورم پینل کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں احمد شاہ اعجاز فاروقی کے پینل نے مجموعی طور پر 92 فیصد سے زیادہ ووٹوں سے برتری حاصل کی ۔

تفصیلات کے مطابق کل ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 2135 ہے، 61 ووٹ مسترد ہوئے ، صدارتی امیدوار کے لیے محمد احمد شاہ نے 1830ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا۔

 نائب صدر کی امیدوار حسینہ معین نے 1825سیکریٹری کے لئے، پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے1851اور جوائنٹ سیکریٹری کے امیدوار اسجد حسین بخاری نے 1733 ووٹوں کی بھاری اکثریت لے کر کامیابی حاصل کی ۔

گورننگ باڈی کی بارہ نشتوں کے لیے ،طلعت حسین نے سب سے زیادہ  1903 ووٹ حاصل کئے، ڈاکٹر قیصر سجاد 1857۔کاشف گرامی 1844۔ قدسیہ اکبر 1839۔منور سعید 1808۔محمد اقبال لطیف 1797۔نورالہدی شاہ 1790۔ڈاکٹر عنبرین حسیب عنبر 1778۔سعادت حسین  جعفری 1756 ۔ بشیر سدوزئی1718۔ڈاکٹر محمد ایوب شیخ 1657۔ اور نصرت حارث 1665 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

 نتائج کا اعلان الیکشن کمیشنر اور ڈپٹی کمیشنر ساوتھ نے رات 2 بجے کیا اس موقع پر امیدواروں کے علاوہ ممبران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی صدارتی نتائج کے اعلان سے قبل الیکشن کمیشنر نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ملک پھر میں تعلیم یافتہ افراد کا ایک مثالی ادارہ ہے۔