پاکستانی ڈاکٹر رشید خان زیرک کے لیے ’’کووڈ 19 ہیرو فیلڈ ایوارڈ‘‘

80

ڈاکٹرز فورم سعودی عرب کی جانب سے انصاف ڈاکٹرز فورم جدہ کے صدر ڈاکٹر رشید خان زیرک کو شاندار کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں ’’کووڈ 19 ہیرو فیلڈ ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا، جس پر پاکستانی کمیونٹی اور ان کے احباب کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر رشید زیرک نےکہا کہ ہم وزارت صحت کی ہدایات پر پوری طرح عمل پیرا ہیں اور ان کی رہنمائی و تعاون کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کورونا کی وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ گھر سے باہر جاتے ہوئے ماسک ضرور پہنیں اور ہجوم میں جانے سے گریز کریںسماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ہاتھ ملانے یا معانقہ کرنے سے اجتناب کیا جائے۔ ساتھ ہی صابن سے ہاتھ دھونے اور کھانستے یا چھینکتے وقت منہ پر ہاتھ رکھنے کے بجائے بازو آگے کریں۔