جمعیت علما اسلام جدہ کا ماہانہ اجلاس

138

جمعیت علما اسلام جدہ کا ماہانہ اجلاس نائب صدر حافظ محمدعلی سندھی کی میزبانی میں ان کی رہائش گاہ پر قاری محمدرفیع اللہ ہزاروی ھزاروی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مجلس عاملہ کے اراکین نے بھرپورشرکت کی۔ اجلاس کے مہمان خصوصی جمعیت علما اسلام سعودی عرب کےمرکزی صدر بزرگ شخصیت پیرعبدالمنان مکی تھے جبکہ ان کےساتھ مکہ مکرمہ سے مرکزی سینئر نائب صدرمولاناغلام رسول مینگل اور مولانا مراد بخش حسنی بھی شریک ہوئے جب کہ مدینہ منورہ سے جمعیت علما اسلام کے صدر حافظ عبدالرزاق واسو نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز قاری تاج محمد ہزاروی نے تلاوت کلام پاک سے کیا، جس کے بعد قاری اظہار الحق نے کارروائی جاری رکھی۔ پیرعبدالمنان مکی نے تفصیلی اصلاحی تربیتی خطاب میں جمعیت جدہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا مجلس عاملہ کے اراکین کی حوصلہ افزائی کی۔
اجلاس میں مشاورت کے ذریعے قاری محمد نواز صاحب کو شعبہ اطلاعات اور حاجی نعمت اللہ کو شعبہ پروٹوکول میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا۔ آخر میں بیمار اور انتقال کر جانے والوں کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔