سندھ میں گیس بحران صوبائی  حکومت کی وجہ سے ہے‘پی ٹی آئی

57

کراچی (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے گیس کی عدم فراہمی اور پریشر میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میںگیس بحران صوبائی حکومت کی وجہ سے ہے وفاقی حکومت صوبہ سندھ میں گیس کی قلت پر قابو پانے کے لیے کام کرنا چاہتی ہے لیکن سندھ حکومت کسی بھی طرح سے تعاون کرنے کے لیے راضی نہیں ہے ‘گیس کی عدم دستیابی سے زیادہ پریشانی گھریلو صارفین کو اٹھانی پڑ رہی ہے ، صبح معصوم بچوں کے لیے ناشتہ اور اہل و عیال کے لیے کھانا پکانے والی خواتین شدید مشکل کا شکار ہیں،ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔