واٹس ایپ 2021 میں کون کون استعمال نہیں کرسکیں گے؟

554

کیلی فورنیا: دنیا بھر میں مقبول پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ آنے والے سال میں کن موبائل فونز میں استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مقبول پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ کے صارفین پرانے آپریٹنگ سسٹمز والے اینڈرائڈ اور ایپل فونز کو  2021 میں اس استعمال نہیں کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ 31 دسمبر 2020 کے بعد جس  آئی فون کا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس7 سے پرانا ہوگا اس پر واٹس ایپ کی سروس دستیاب نہیں ہوگی کیونکہ اسی طرح جس اسمارٹ فون میں اینڈرائڈ 4.0.3 سے پرانا  آپریٹنگ سسٹم ہوگا وہ بھی واٹس ایپ کی سہولت سے مستفید نہیں ہوسکے گا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے  میں  واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے صارفین سےکہا گیا ہے کہ وہ جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اپنے اسمارٹ فونز میں اپ گریڈ کروالیں ۔

 دوسری جانب  بعض اسمارٹ فونز میں اب بھی  اینڈرائڈ 4.0.3  سے پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال ہورہا ہے اور اس لیے انہیں بھی اسے اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ آئی فون صارفین جن کے پاس  آئی فون 4ایس، آئی فون 5 اور 5 ایس، آئی فون 6 اور 6 ایس ہے وہ اپنے اسمارٹ فونز میں جلد ازجلد آئی او یس کا جدید ترین ورژن اپ گریڈ کرالیں یاکم ازکم آئی او یس9 تو ضرور کروالیں ورنہ 31 دسمبر کے بعد وہ واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔