شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو شکست دیدی

621

پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو 4 روزہ میچ میں 89 رنز سے شکست دیدی.

تفصیلات کے مطابق پاک شاہینز نے پہلی اننگز میں 194 اور نیوزی لینڈ اے نے 226 رنز اسکور کیے تاہم دوسری اننگز میں  فواد احمد نے 139اور کپتان روحیل نزیر نے سنچری اسکور کیا.

وانگرائے میں کھیلے جانے والے 4 روزہ میچ میں پاکستان شاہینز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 318 رنز بنائے جس سے پاک شاہینز کو دوسری اننگز میں 286 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی.

دوسری اننگز پاکستان شاہینز کے نسیم شاہ 3، عماد بٹ 3، یاسر شاہ 2 اور محمد عباس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوَٹ کیا.

دوسری جانب پاکستان شاہینز ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے پاکستان شاہینز اور شائقین کو میچ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فواد عالم نے بھی شاندار سنچری بنائی جبکہ ان پر بھی ٹیسٹ میچ سے قبل دباؤ تھا.