اساتذہ کے احتجاج پر پولیس کی شیلنگ کے بعد انتظامیہ کی مذاکرات کی کوشش

898

اسلام آباد: بنی گالا کے باہر  پنجاب بھر کے اساتذہ کے احتجاج پر پولیس نے شدید شیلنگ کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنی گالا کے باہرپنجاب بھر کے سرکاری اساتذہ نے مستقلی کے لیے بنی گالا  کے باہر احتجاج کیا ، جس پرپولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کا بے دریغ استعمال کیا۔

پولیس کی جانب سےشیلنگ کے بعد احتجاج کرنے والے شرکانے اسلام آبادکی مین شارع پر احتجاجی دھرنا دے دیا،جس کی وجہ سے اسلام آباد کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔

اسلام آباد کے ڈی سی حمزہ  شفقات نے اساتذہ سے مذاکرات کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کو بیٹھ کر معاملے پر بات کرنے کی دعوت دی  ہے لیکن مظاہرین کی جانب سے مذکرات کرنے سے مسلسل انکار کیا جارہاہے، کسی کو بھی امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔