ٹیسٹ کرکٹ میں نیاریکارڈ، بھارت کم ترین ٹوٹل پر آؤٹ

462

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بھارت نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا، ایڈلیڈ ٹیسٹ میں بھارت کم ترین ٹوٹل 36 رنز پر پوری ٹیم آوٹ ہوگئی ہے.

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بھارت نے کم ترین ٹوٹل کا اپنا 46 سالہ ریکارڈ توڑدیا، بھارتی ٹیم 1974 میں انگلینڈ کیخلاف 42 رنزپرآؤٹ ہوئی تھی اور اب ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 36 رنزپرآؤٹ کردیا.

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی سمیت کوئی بھی بھارتی بلے باز ڈبل فگرمیں نہ جاسکا.

یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین ٹوٹل نیوزی لینڈ کا ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم 1955 میں انگلینڈ کیخلاف 26 رنز پرآؤٹ ہوئی تھی.