نیپال کی صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے عام انتخابات کا اعلان کردیا

446

کھٹمنڈو: نیپال کی صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے  کابینہ  کی سفارش کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کردی اور عام انتخابات اپریل اور مئی میں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال کی صدر نے وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور کابینہ کی درخواست پرپارلیمنٹ کوتحلیل کیا ہے، وزیراعظم پارٹی اور مرکزی کمیٹی میں اعتماد بحال نہ رکھ سکے جس کے سبب پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

صدارتی دفتر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بیدیا دیوی بھنڈاری نے کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد عام انتخابات 30 اپریل اور 10 مئی کو کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برسراقتدار نیپال کمیونسٹ پارٹی (این سی پی) کےوزیرا عظم 68 سالہ اولی نےحکومتی فیصلوں اور تقرریوں میں اپنی پارٹی کو ہٹانے کا الزام عائد کرنے کے بعد ایک تازہ مینڈیٹ پر زور دیا۔

 واضح رہے کہ این سی پی پارٹی نےماؤنواز باغیوں کے ساتھ اتحاد کے نتیجے میں 2017 میں زبردست فتح حاصل کی تھی۔