افغانستان: کابل میں کار بم دھماکا، 9 افراد ہلاک

667

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے سے کم از کم 9 افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکا کابل میں سڑک کنارے کھڑی ایک کار میں ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

دھماکے سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں پارلیمنٹ کا ایک رکن بھی شامل ہیں۔

وزارت داخلے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکا دہشت گردوں کی کارروائی ہے۔ دھماکا تب ہوا جب پارلیمنٹ کے رکن خان محمد کا قافلہ گزر رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق دھماکا خیزمواد کار میں نصب کیا گیا تھا۔ پاس کھڑی مزید 2 گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ دھماکا اتنا روزدار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اب تک کسی گروہ یا تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔