وزیر اعظم کے گھر کا نقشہ منظور، عام لوگوں کی درخواستیں نظر انداز

1073

اسلام آباد : کیپٹل ڈیلوپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وزیر اعظم عمران خان کے گھر کا نقشہ منظور کرلیا،بنی گالہ میں عام لوگوں کی درخواستیں نظر انداز ہونے لگیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے نقشہ منظورکیا، نقشہ ترمیم شدہ بلڈنگ ریگولیشن 2020کے تحت منظور کیا گیا۔

نقشہ منظور کرانے کے لیے عمران خان نے 12لاکھ 6ہزار روپے جرمانہ ادا کیا،منظور شدہ نقشے میں 6بیڈرومز ، ڈرائنگ روم ،ڈائننگ ہال ، پلے روم اور دفتر شامل ہے۔