بی آر ٹی اسٹیشن میدانِ جنگ بن گیا، 2 مسافر گرفتار

621

پشاور میں بی آر ٹی اسٹیشن پر سکیورٹی گارڈ کے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کرنے والا نوجوان ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح بی آر ٹی اسٹیشن پر ایک نوجوان اور سکیورٹی گارڈ کے درمیان جھگڑا ہوا۔ نوجوان نے سکیورٹی گارڈ سے تلخ کلامی کی اور بعد میں ساتھ سمیت گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے نوجوان اور اس کے ساتھی گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گارڈ نے نوجوان مسافر کو بس میں سفر سے قبل ماسک پہننے کی تاکید کی مگر مسافر نے تلخ کلامی شروع کردی۔