جاپان میں شدید برف باری سے متاثر علاقوں کے لیے بُری خبر

448
جاپان: شدید برف باری سے شاہراہیں بند ہوگئی ہیں‘ بحالی کے لیے کارروائیاں کی جارہی ہیں

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں پہاڑی علاقوں میں مزید برف باری کا انتباہ جاری کردیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوکوریکو اور کانتو کوشن خطے کے پہاڑوں میں برف باری اور ٹھنڈ میں اور اضافہ ہوگا۔ رواں ہفتے نیگاتا اور اس کے قریب گنما کے پہاڑی علاقوں میں ریکارڈ برف باری ہوئی، جس کے باعث ایکسپریس وے پر 2 ہزار سے زائد گاڑیاں کئی گھنٹوں تک پھنسی رہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان دونوں خطوں میں آج مزید شدت سے برف باری کا امکان ہے۔ دوسری جانب امریکا میں برفانی طوفان سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ امدادی ٹیموںنے نیویارک میں کئی فٹ برف میں تلے دبی گاڑی میں پھنسے شخص کو 10 گھنٹے بعد بحفاظت نکال لیا ۔ امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں ہیں۔