اسٹیڈیم کی زمین سے جنگِ عظیم اوّل کی توپ دریافت

522

کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں ایک بیس بال کے اسٹیڈیم کی زمین کی کھدائی کرتے وقت جنگِ عظیم اوّل میں استعمال ہونے والی جرمنی کی توپ دریافت ہوئی۔

حالیہ دنوں میں بیس بال اسٹیڈیم کی ایک زمین پر نئے اسکول کی عمارت تعمیر ہونے جارہی ہے جس کیلئے زمین کی کھدائی کا کام جاری تھا۔ کھدائی کے دوران زیرِ زمین تعمیراتی عملے نے پہلی جنگِ عظیم میں استعمال ہونے والی جرمنی کی ایک توپ کو دفن پایا۔

شہر کے حکام کا کہنا ہے کہ توپ کو 1922 میں یہاں لایا گیا تھا اور اسے جنرل ایمہرسٹ ہائی اسکول کی عمارت کے ساتھ نصب کردیا گیا تھا تاہم 1971 توپ کی دگرگوں حالت کو دیکھتے ہوئے اسے زمین کے نیچے دفن کردیا گیا تھا۔ بعد کے سالوں میں یہ مدفون توپ لوگوں کے ذہنوں سے محو ہوگئی اور بعد میں یہاں پر بیس بال کیلئے اسٹیڈیم بھی قائم کردیا گیا۔