اساتذہ کا بنی گالہ کے سامنے دھرنے کا اعلان

610

پنجاب بھر کے ایس ایس ایز اساتذہ کا مستقل نہ کیے جانے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ تاہم انہوں نے بنی گالہ تک احتجاجی ریلی نکالنے اور دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایس ایس ایز اساتذہ کا مستقل نہ کیے جانے والے اساتذہ بڑی تعداد میں کورنگ چوک کے قریبی مقام پر اکٹھے ہونا شروع ہوگئے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ کورنگ چوک سے وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ تک ریلی نکالیں گے اور وہاں جا کر دھرنا دیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ساتھیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور اسلام آباد پہنچنے سے روکا جا رہا ہے۔ 2014 میں این ٹی ایس امتحان پاس کرنے والے اساتذہ کو مستقل نہیں کیا جا رہا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ان کی تعیناتی 2014 میں ہوئی پرانے طریقہ کار سے ہی غیر مشروط طور پر مستقل کیا جائے۔ حکومت ہمیں مستقل کرنے کی بجائے نکالنا چاہتی ہے۔