انسانی آزادی کی بدترین صورتحال پربھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا

507

 نام نہاد سیکولر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا،امریکی تھنک ٹینک نے بھارت میں انسانی آزادی کی بدترین صورتحال سے پردہ اٹھادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ شخصی ومعاشی آزادی میں تنزلی پر  بھارت عالمی انڈیکس میں 111ویں نمبر پر آگیا ہے،سابق انڈیکس کے مقابلے میں انسانی آزادی میں بھارت کی 17پوائنٹس تنزلی ہوئی ہے۔

امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں مزید بتایا کہ انسانی آزادی کے حوالے سے بھارت کو 6.43پوائنٹس ملے  ہیں، انسانی آزادی کے معاملے پر اوسط پوائنٹس 6.93مقرر ہیں، بھارت کی اقتصادی آزادی کے انڈیکس میں 26درجے تنزلی ہوئی۔

خیال رہے کہ امریکی اورکنیڈین تھنک ٹینکس انڈیکس تیار کرتے ہیں ، یہ انڈیکس بین الاقوامی سطح پر تیار کیا جاتاہے،جس میں ہر ملک کی کارکردگی دیکھتے ہوئے پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھارتی فوجیوں نے جان بوجھ کر ایل او سی پر اقوام متحدہ کے مبصرین کی گاڑی پر اشتعال انگیز فائرنگ کی تھی۔