کورونا وائرس: پشاور میں مزید 3 علاقے سیل

401

ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہر کے مزید 3 علاقوں کو کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر سیل کردیا.

ضلعی انتظامیہ پشاور نے مزید 3 علاقوں میں  اسمارٹ لاک ڈاوَن کا فیصلہ  کرلیا

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ پشاور نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہر کے مزید 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا ہے، ڈپٹی کمشنر پشاور نے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے.

ڈپٹی کمشنرکی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بشیرآباد کے محلہ عزیز خان، ریلوے کالونی، فالکن کالونی میں لاک ڈاوَن ہوگا، متعلقہ علاقوں میں لاک ڈاوَن شام 6 بجے نافذ کیا جائے گا.

اعلامیے کے مطابق متعلقہ علاقوں میں صرف ضروری آشیا اور ادویات کی دکانیں کھلی رہیں گی، متاثرہ علاقوں میں غیرضروری نقل و حرکت پر بھی پابندی ہوگی.

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز قبل بھی کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پشاور کے مزید 7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون  نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا جن میں حیات آباد فیز 6 اسٹریٹ نمبر 6، اسلم ڈھیری، تہکال بالا روڈ، نوتھیہ قدیم ملک شفیق کالونی، گلشن رحمان کالونی، لڑمہ اور ہزار خوانی میں نافذ کیا جائے گا۔