این سی او سی کی کرسمس کی تقریبات کے حوالے سے ہدایات جاری

525

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے بچنے کے لیے کرسمس کی تقریبات کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ  عیسائی برادری کرسمس پر چرچ کی دعا میں 15 سال سے کم عمر، بیمار اور بوڑھے افراد کو نہ لے جایا جائے، ماسک کا استعمال لازمی اور مصافحہ سے گریز کیا جائے گا۔

 این سی او سی کا مزید کہنا تھا کہ بینچوں کو باقاعدگی سے کلورین ملے پانی سے دھویا جائے، کرسمس کے دن چرچ کے کھڑکیاں ،دروازے ہوا داری کیلئے کھول دیے جائیں۔

این سی او سی مزید کہا کہ چرچ کے دروازے پر ہینڈسینی ٹائزر کی فراہمی یقینی بنائیں، کورونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان بڑے گھریلو اجتماعات سے پرہیز کریں۔

این سی او سی کا مزید کہنا تھا کہ تحائف کے روایتی تبادلے سے بھی وائرس پھیلنے کا امکان ہے، اسی لیے کرسمس شاپنگ کو ضروری سامان تک ہی محدود رکھاجائے، کرسمس کی چھٹیوں کے دوران کم سے کم ضروری سفر کریں۔