کورونا 2022 تک رہ سکتا ہے، بل گیٹس

495

واشنگٹن: مائیکروسوفٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن سال 2022تک رہ سکتا ہے۔

امریکی ٹی وی چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس نے خبردار کیا کہ اگلے 6ماہ کورونا کی وبا میں بدترین ثابت ہوستی ہے جبکہ انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ  میٹرکس ایولوشن نے 2 لاکھ اضافی اموات کی پیشگوئی کی ہے۔

 بل گیٹس کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم منہ پر ماسک پہنیں اور سماجی دوری کے اقدامات پر عمل کریں تو اموات کی تعداد میں کمی ہوسکتی ہے جبکہ سردی کے مہینے بدترین ثابت ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آئندہ 6ماہ تک ریسٹورنٹس بھی بند رہ سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سال 2021 کے اختتام تک ہی حالات ماضی کی طرح معمول پر آسکیں گے۔

بل گیٹس نے مزید کہا کہ جب تک دنیا کے تمام ممالک سے کورونا ختم نہیں ہوگا اس وائر س کے پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ کورونا کی وباء سے عالمی معیشت پر بھی منفی اثرات پیدا ہوئے ہیں۔