بلاول بھٹو کی جیل میں شہباز شریف سے ملاقات

325

چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے  صدر شہباز شریف سے کوٹ لکپت جیل میں ملاقات کی

ملاقات کے دوران انہوں نے شہباز شریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر  کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے بلندی درجات کے لیے دعا کی.تفصیلات کے مطابق. دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا. ملاقات کے دوران بلاول بھٹو کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ،شیری رحمن اور راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے.

واضح رہے کہ شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے رواں سال ستمبر سے ہی آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب کی تحویل میں ہیں.جبکہ اس بات کا غالب امکان ہے کہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کسی خاص ایجنڈے کا نتیجہ ہے.جس میں اپوزیشن کے استعفوں اور لانگ مارچ جیسے معملات زیرِ غور آئے ہوں گے.