گاڑیوں کی ریکارڈ توڑ فروخت کے بعد کیا قیمتیں کم ہونگی؟

686

پاکستانیوں نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی خریداری کا نیا ریکارڈ بنانے کی تیاری کرلی،رواں سال گاڑیوں کی فروخت میں 36فیصد اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق درمیانے طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے 5ماہ میں 8لاکھ موٹرسائیکل خرید لیں،کسانوں نے بھی گذشتہ سال کے مقابلے میں 33فیصد زیادہ ٹریکٹر خریدے۔

ترجمان انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ  عاصم ایاز کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں بھی کمی تب ہی آئے گی جب حکومت ٹیکسوں میں  چھوٹ دے گی، ملک میں نئی کار ساز کمپنیاں آنے سے مقابلے کی فضا بنی ہے،2021سے 2026تک کی آٹو پالیساں بنارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں گاڑیوں کی ڈیمانڈ 3لاکھ کے قریب ہے،نئی کمپنیاں آنے سے صارفین کو چوائس ملی ہے، گاڑیاں بنانے والی 21کمپنیوں نے پاکستان میں دلچسپی ظاہر کی ہے، 7کمپنیوں نے گاڑیاں بنانا شروع کردی ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت کم ہوئی ، اب ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ راواں سال 20لاکھ سے زائد گاڑیوں ، موٹرسائکلز اور ٹریکٹرز کی ریکارڈ توڑفروخت ہوسکتی ہے،کیونکہ گاڑیوں کے تمام اعداد وشمار اوپرز کی طرف جارہے ہیں۔