روس سے ایس 400 فضائی دفاعی نظام کے حصول پر امریکا ترکی پر برہم، پابندیوں کی تیاریاں

608

روس کے ایس -400 فضائی دفاعی نظام کے حصول پر امریکہ ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ کرچکا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تین امریکی عہدیداروں سمیت پانچ ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ اس اقدام سے دونوں نیٹو اتحادیوں کے مابین تعلقات میں کشیدگی آئے گی۔

ذرائع کے مطابق امریکہ کی جانب سے اس طویل المتوقع اقدام جو رجب طیب اردوان اور جو بائیڈن کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کا باعث ہوگا، کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی پابندیوں میں ترکی کے دفاعی صنعتوں کے سربراہ ، اسماعیل دمیر کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

اس معاملے سے واقف دو ذرائع جن میں ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان پابندیوں کے نفاذ کے لئے پہلے ہی رضامندی دے دی ہے۔

امریکی پابندیاں ترکی کی معیشت کو نقصان پہنچا سکتی ہیں جو ترکی کو کوروناوائرس وبا کے معاشی نقصان کی تلافی کرنے میں ناکام ، مہنگائی اور غیر ملکی ذخائر کو متاثر کرسکتا ہے۔

ترکی کے ایک سینیئر عہدیدار نے اس امریکی پابندی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پابندی دو نیٹو اتحادی ممالک کے مابین کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے۔

ترک عہدیدار کا مزید کہنا تھا پابندیوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا تاہم اس سے امریکہ اور ترکی کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔ ترکی سفارتکاری اور مذاکرات سے مسائل کو حل کرنے کے حق میں ہے۔ ہم یک طرفہ فیصلے کو قبول نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ روس کا ایس۔400 دفاعی نظام میں جہاز شکن میزائل شامل ہیں جو چار سو کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کے حامل ہیں۔ 27 کلومیٹر تک کی بلندی پر پرواز کرنے والے طیاروں کو بھی یہ نشانہ بناسکتے ہیں۔