پارٹی پالیسی سے اختلاف، بلاول بھٹو کے ترجمان عہدے سے مستعفی

554

اسلام آباد: سینیٹر مصطفی نواز کھرکھر نے پارلیمانی نمائندوں سے استعفے لینے کے معاملے پر پارٹی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے استعفی دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پی ڈی ایم کے فیصلوں کو ماننے اور ایوانوں سے استعفے دینے کے معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے سے سخت اختلاف کیا۔ مصطفی نوازکھوکھر نے بلاول بھٹو کے ترجمان کے عہدے سے استعفی دے دیا۔ انہوں نے قیادت کے سامنے یہ بات رکھی کہ میں استعفے کے معاملے کی وضاحت نہیں کرسکتا۔

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بلاول بھٹو کے ترجمان کے عہدے سے استعفی دیا، تاہم ان کا پیپلزپارٹی سے علیحدگی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔