مصری صدر نے اسلامی سیاست کیخلاف عَلمِ جنگ بلند کردیا

488

مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح فرانس کے ساتھ مل کر اسلامی سیاست اور اخوان المسلمین کیخلاف لڑنا ہے۔

مِڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق فرانسیسی اخبار لی فگارو کو انٹرویو دیتے ہوئے سیسی نے کہا کہ فرانس نے اخوان المسلمون کی جانب سے لاحق خطرے کے حوالے سے ایک واضح نظریہ تیار کیا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ یہ تنظیم ان تمام ممالک کے لئے ایک خطرہ ہے جہاں جہاں یہ موجود ہے۔

سیسی کا ماننا ہے کہ اخوان المسلمون کی سماجی فلاح و بہبود سے متعلق اسلامی سیاسی سرگرمیاں اور خیراتی اداروں کا مقصد ایک مسلح ملیشیا تشکیل دینا ہے۔

انہوں نے فرانس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے بین الاقوامی سطح پر ہم آہنگی کے حوالے سے کہا کہ اس جان لیوا خطرے (اخوان المسلمون) کی کوئی سرحد نہیں اور مصر اور فرانس نے اس کو بھگتا ہے۔

فلسطین و اسرائیل کے متعلق پوچھے جانے پر مصری صدر کا کہنا تھا کہ مصر دونوں ریاستوں کی خودمختاری کے حصول کے لئے امریکی انتظامیہ اور یورپ کی حمایت پر انحصار کرتا ہے.